نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
شمع ایمان و یقین دل میں جلانے والے
جادہ ء صدق و صفا سب کو دکھانے والے
امن ساحل کی نوید آپ نے بخشی ہم کو
نا خداوں کی خدائی کو مٹانے والے
حسن اخلاق سے روشن ہوئی ساری دنیا
معترف آپ کے ہیں سارے زمانے والے
ایک معبود کی چوکھٹ پہ جھکا کر سب کو
نوع انسانی کو غلامی سے چھڑانے والے
آپ کی ذات گرامی پہ درود اور سلام
شب معراج بھی ہم کو نہ بھلانے والے
آپ نے فقر کو کونین کی عظمت بخشی
تاج شاہی کو نگاہوں سے گرانے والے
آپ کے لطف اتم شان کرم کے قربان
دشمن جاں کوبھی گرویدہ بنانے والے
بندگی کیا ہے زمانے کو بتایا ہے قمر
نور طاعت سے جبینوں کو سجانے والے
سید مجاہد گیلانی کوئٹہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں