About Me

کوئٹہ, بلوچستان, Pakistan
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! میرا نام سید مجاہد گیلانی ہے۔ سادات گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔خدمت خلق کرنے کی توفیق اللہ سے مانگتا ہوں، اپنے رب کی عبادت میں مقررہ اوقات صرف کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے چار سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔عرق النساء کا مریض بھی ہوں تمام دوستوں اور قارئین سے درخواست کرتا ہوں کہ تمام مریضوں کے لیئے دعائے شفا اللہ سے ضرور مانگیں اور اس میں مجھے بھی یاد رکھیں ۔ فارغ اوقات میں کمپیوٹر پر کچھ اچھا لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ تمام ماہرین کمپیوٹر سے گزارش ہے کہ وہ اس اچھائی میں میری مدد فرمائیں اور راہنمائی فرمائیں کیوں کہ کمپیوٹر پر کام کے سلسلے میں انجان ہوں میری راہنمائی فرما کر اچھائی کے ان کاموں میں شریک ہو کر وہ بھی نیکیاں کما سکتے ہیں۔ میرے ساتھ رابطہ میرے موبائل نمبر پاکستان: 03312193584 یا 03048353664 پر فرما سکتے ہیں۔ اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے ۔آمین یا رب العالمین۔

منگل، 14 مئی، 2019

نماز کے احکامات


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


فرائض نماز
نماز کے تیرہ(13) فرض ہیں۔ ان میں سے سات فرض نماز شروع کرنے سے پہلے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ان کو شرائط نماز بھی کہتے ہیں اور چھ فرض دورانِ نماز ادا کئیے جاتے ہیں جن کو ارکانِ نماز کہتے ہیں۔
فرائض نماز:1۔بدن کا پاک ہونا،2۔ کپڑوں کا پاک ہونا 3۔جگہ کا پاک ہونا ، یعنی جس جگہ نماز ادا کی جائے وہ پاک  صاف ہو 4۔ ستر کا چھپانا ( مرد کا ستر ناف سے گھٹنے تک کا جسم ہے مگر عورت کا سارا جسم ستر ہے۔ صِرف چہرہ، گٹّوں تک ہاتھ اور ٹخنے تک پاؤں کھُلا رہے) 5۔ نماز کا وقت ہونا 6۔ قبلہ کی طرف مُنہ کرنا  
7۔دل میں نماز کی نیت کرنا 8۔تکبیر تحریمہ کہنا  یعنی اللہ اکبر کہ کہ نماز شروع کرنا۔ 12۔ دونوں سجدے کرنا 
13۔ قعدہ آخیر میں التّحیات پڑھنے کی مقدار بیٹھنا۔
واجبات نماز
واجبات نماز چودہ ہیں:۔
1۔فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں کو قراءت کے لیئے مقرر کرنا   2۔ فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سُورۃ فاتحہ پڑہنا  3۔ فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب، سُنّت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سُورت یا ایک بڑی آیت یا چھوٹی تین آیتیں پڑھنا 4۔ سُورۃ فاتحہ کو سُورت سے پہلے پڑھنا 5۔ قرات،رکوع،سجدوں اور رکعتوں میں ترتیب قائم رکھنا 6۔قہمہ کرنا یعنی رکُوع سے اُٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا 7۔جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنا 8۔ تعدیل ارکان یعنی رکُوع سجدہ وغیرہ کو اطمینان سےاچھی طرح ادا کرنا 9۔ قعدہ اُولٰی  یعنی تین اور چار رکعت والی نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہُد کی مقدار بیٹھنا  10۔دونوں قعدوں میں تشہُد پڑھنا  11۔امام کا فجر مغرب ، عشاء، جمعہ، عیدین، تراویح اور رمضان المبارک کے وتروں میں آواز سے قراءت کرنا اور ظہر اور عصر وغیرہ نمازوں میں آہستہ پڑھنا   12۔ لفظ  سلام کے ساتھ نماز سے علٰیحدہ ہونا  13۔ نماز وِتر میں دُعائے قنُوت کے لیئے تکبیر کہنا اوردعائے قنُوت پڑھنا    14۔دونوں عیدوں کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا۔
سُننِ نماز
 نماز میں اکیس(21) سنتیں ہیں:
1۔ تکبیر تحریمہ کہنے سےپہلے دونوں ہاتھ کا نوں تک اُٹھانا    2۔ دونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں اپنے حال میں کھُلی اور قبلہ رُخ رکھنا  3۔  تکبیر کہتے ہُوئے سَر کو نہ جھُکانا   4۔ امام کا تکبیر تحریمہ اورایک رکن سے دُوسرے میں جانے کی تمام تکبیریں بقدر حاجت بلند آواز سے کہنا   5۔ سیدھے  ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا  
6۔ ثناء پڑھنا   7۔تعّوذ یعنی اعوذ باللہ آخیر تک پڑھنا   8۔ بِسمِ اللہِ الرّحمٰن الرّحیم پڑھنا    9۔فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سُورۃ فاتحہ پڑھنا  10۔ آمین کہنا    11۔ ثناء، تعّوذ، بسم اللہ اور آمین سب کو آہستہ پڑھنا    12۔ سنت کے موافق قراءت کرنا یعنی جا میں نماز میں جس قدر قرآن پڑھنا سُنّت ہے، اس کے موافق پڑھنا    13۔ رکُوع اور جدے میں کم از کم تین بار تسبیح پڑھنا    14۔ رکوع میں سَر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں برابر رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کھلی اُنگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑنا  15۔ قومہ میں امام کو سَمِع اللہُ لِمَن حَمَدہ اور مقتدی کو رَبَّنا لَکَ الحَمد کہنا اور منفرد کو تَسمِیع اور تَحمِید دونوں کہنا   16۔سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنوں پھر دونوں ہاتھ اور پھر پیشانی رکھنا   17۔ جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے  پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا  کہ اس کی اُنگلیوں کے سِرےقبلے کی  طرف رہیں اور ہاتھ رانوں پر رہیں۔   18۔تشہُّد میں اَشہَدُ اَن لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ پر کلمہء شہادت کی اُنگلی سے اشاری کرنا   19۔ قعدہء اخیر میں تشہُّد کے بعد  دُرود شریف پڑھنا    20۔ درُود شریف کے بعد دُعا پڑھنا    21۔ پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا۔
مُستحّباتِ نماز
نماز میں پانچ چیزیں مُستحِب ہیں:
1۔   تکبیر تحریمہ کہتے وقت آستینوں سے دونوں ہتھیلیاں نکال لینا    2۔رکوع اور سجدے میں منفرد کو تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا    3۔قیام کی حالت میں سجدے کی جگہ جگہ پر اور رکوُع کی حالت میں قدموں کی پیٹھ پر ،جلسہ اور قعدہ میں اپنی گود پر اور سلام کے اوقت اپنے مونڈھوں پر نظر رکھنا   4۔ کھانسی کو اپنی طاقت بھر نہ آنے دینا   5۔جمائی میں مُنھ بند رکھنا اور کھُل جائے تو قیام کی حالت میں سیدے ہاتھ اور باقی حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پُشت  سے مُنھ چُھپا لینا۔ 

مُفسدات نماز
مندرجہ اٹھارہ باتوں سے نماز ٹُوٹ جاتی ہے:
1۔   نماز میں کلام کرنا، چاہے قصداً ہو یا بھُول کر ، تھوڑا ہو یا بہت ہر صُورت مین نماز ٹُوٹ جاتی ہے۔
2۔سلام کرنا یعنی کسی شخص کو سلام کے قصد سے سلام یا السّلام ُ علیکُم یا اِسی جیسا کوئی اور لفظ کہنا۔    3۔سلام کا جواب دینا یا چھینکنے والے کو یَرحَمُکَ اللہُ یا نماز سے باہر والے کسی شخص کی عُعا پر آمین کہنا   4۔کسی بُری خبر پر اِنِّا لِلہِ وَ اِنَّا اِلَہ رَاجِعُون پڑھنا یا کسی اچھی خبر پر اَلحَمدُلِلِہ کہنا یا کسی عجیب خبر پر سُبحَانَ اللہِ کہنا    5۔ بیماری  اور درد یا رنج کی وجہ سے آہ، اوہ یا اُف کہنا   6۔ اپنے امام کے سوا کِسی دُوسرے کو لقمہ دینا یعنی قراءت بتانا   7۔ قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا   8۔ قرآن شریف پڑھنے میں کوئی سخت غلچی کرنا   9۔ عملِ کثیر کرنا، یعنی کوئی ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والے یہ سمجھیں کی یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا    10۔کھانا پینا قصداً  ہو یا بھُولے سےہو۔    11۔ دو صفوں کی مقدا کے برابر چلنا   12۔ قبلےکی طرف سے بِلا عُذر سِینہ پھیر لینا  13۔ ناپاک جگہ پر سجدہ کرنا    14۔ سَتر کُھل جانے کی حالت میں ایک رُکن کی مِقدار ٹھہرنا    15۔ دُعا میں ایسی چیز مانگنا جو آدمیوں سے مانگی جاتی ہے۔ مثلاً کہے یا اللہ آج مجھے سو رپے دے دے    16۔ درد یا مُصیبت کی وجہ سے اس طرح رونا کہ حرف ظاہر ہو جائیں   17۔ بالغ آدمی کا نماز میں قہقہہ مار کر یا آواز سے ہنسنا   
 18۔ امام سے آگے بڑھ جانا۔
مکرُوہات، نماز
نماز میں مندجہ ذیل 29 چیزیں مکرُوہ ہیں:
1۔    سدل یعنی کپڑے کو لٹکانا، مثلاً چادر سرَ پَر ڈال کر دونوں ک،ناے لَٹکا دینا   2۔ کپڑوں کو مَٹی سے بچانے کے لیئے ہاتھ سے روکنا یا بچانا    3۔   اپنے کپڑوں یا بدن سے کھیلنا    4۔   معمولی کپڑوں میں ( جنہیں پہن کر مجمع میں جانا پسند نہیں کرتا) نماز پڑہنا    5۔ مُنھ میں رپیہ ،پیسا یا  کوئی اور ایسی چیز رکھ کر نماز پڑھنا
6۔سُستِی اور لاپروہی کی وجہ سے ننگے سَر نماز پڑھنا   7۔پاخانہ یا پیشاب کی حاجت ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا   8۔بالوں کو سَر پر جمع کر کے چٹلا باندھنا    9۔کنکریوں کا ہٹانا  لیکن اگر سجدہ کرنا مشکل ہو تو ایک دفعہ ہٹانے میں کوئی مضائقہ نہیں    10۔انگلیاں چٹخانا یا ایک ہاتھ کی اُنگلیاں دُوسرے ہاتھ کی اُنگلیوں میں ڈالنا
11۔کمر ،کوکھ یا کولہے پر ہاتھ رکھنا   12۔ قبلے کی طرف سے مُنھ پھیر کو یا صرف نگاہ سے ادھر اُدھر دیکھنا
13۔کُتے کی طرھ بیٹھنا یا رانیں کھری کر کے بیٹھنا اور رانوں کو پیٹ سے اور گھٹنوں کو سینے سے ملا لینا اور ہاتھوں کو زمِین پَر رَکھ لینا۔    14۔ کسی ایسے آدمی کی طرف نماز پڑھنا جو نمازی کی طرف مُنھ کر کے بیٹھا ہو   15۔ سجدے میں اپنی دونوں کلائیوں کو زمین پر بچھا لینا مَرد کے لیئے مَکرُوہ ہے   16۔ ہاتھ یا سَر کے اِشارے سے کسی کے سلام کا جواب دینا   17۔بِلا عُذر چار زانو(یعنی آلتی پالتی) مار کر بیٹھنا    18۔آنکھوں کو بند کرنا، لیکن اگر نَماز میں دل لگنے کے لیئے بَند کر لے تو مکرُوہ نہیں     19۔قَصداً یعنی جان بوجھ کر  جمائی لینا، یا روک سکنے کی حالت مین نہ روکنا     20۔امام کا محراب کے اندر کھڑا ہونا، لیکن اگرقدم محراب سے باہر ہوں تو مکرُوہ نہیں    21۔اکیلے امام کا ایک ہاتھ اُونچی جگہ پر کھڑا ہونا، مگر اس کے ساتھ مقتدی ہوں تو مَکرُوہ نہیں    22۔ایسی صف کے پیچھے اکیلے کھڑےہونا جس میں خالی جگہ ہو   23۔ ایسی  جگہ نماز پڑھنا کہ نمازی کے سَر کے اُوپر، سامنے ، دائیں طرف، بائیں طرف یاسجدے کی جگہ تصویر ہو   25آیتیں، سُورتیں یا تسبیح اُنگلیوں پر شمار کرنا   26۔ چادر یا کوئی اور کپڑا اس طرح لپیٹ کر نماز پڑھنا کہ جلدی سے ہاتھ نہ نکل سکیں    27۔نماز میں انگڑائی لینا یعنی سُستی اُتارنا    28۔عَمَامَہ کے پیچ پر سجدہ کرنا    29۔ سُنًَت کے خِلاف نماز میں کوئی کام کرنا۔
مکرُوہ اوقات
مندرجہ چھ اوات میں نماز پڑھنا مکرُوہ ہے:
1۔ زوال کے وقت    2۔غرُوب آفتاب کے وقت    3۔طلُوع آفتاب کے وقت    4۔نماز عصر کے بعد سُنَّت و نفل پڑھنا   5۔ نماز فجر کے بد اور طلُوع آفتاب سےپہلے سُنَّت و نفل پڑھنا    6۔ عید کے دن طلُوع آفتاب کے بعد اور نمازِ عیدسے پہلے سُنَّت و نفل پڑھنا۔
مکرُوہ مقامات
مندرجہ آٹھ مقامات پر نَماز پڑھنا مکرُوہ ہے:
1۔ قبرستان   2۔شارع عام   3۔کُوڑا کَباڑ پھینکنے کی جگہ   4۔مویشی خانہ   5۔ مذبح یعنی جانوروں کے ذبح کرنے کا مقام    6۔حمام یعنی غُسل خانہ    7۔ اصطبل    8۔بیت الخلاء۔
وَمَاتَوفِیقیِ اِلّا بِاللّہِ



مجھے یہاں سے ای میل کریںِ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں