About Me

کوئٹہ, بلوچستان, Pakistan
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! میرا نام سید مجاہد گیلانی ہے۔ سادات گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔خدمت خلق کرنے کی توفیق اللہ سے مانگتا ہوں، اپنے رب کی عبادت میں مقررہ اوقات صرف کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے چار سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔عرق النساء کا مریض بھی ہوں تمام دوستوں اور قارئین سے درخواست کرتا ہوں کہ تمام مریضوں کے لیئے دعائے شفا اللہ سے ضرور مانگیں اور اس میں مجھے بھی یاد رکھیں ۔ فارغ اوقات میں کمپیوٹر پر کچھ اچھا لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ تمام ماہرین کمپیوٹر سے گزارش ہے کہ وہ اس اچھائی میں میری مدد فرمائیں اور راہنمائی فرمائیں کیوں کہ کمپیوٹر پر کام کے سلسلے میں انجان ہوں میری راہنمائی فرما کر اچھائی کے ان کاموں میں شریک ہو کر وہ بھی نیکیاں کما سکتے ہیں۔ میرے ساتھ رابطہ میرے موبائل نمبر پاکستان: 03312193584 یا 03048353664 پر فرما سکتے ہیں۔ اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے ۔آمین یا رب العالمین۔

پیر، 8 مئی، 2017

بدعات کرنےوالوں کا انجام

جواہر تاریخ اسلامی
حضرت مولانا حکیم حافظ عبدالخالق صاحب مدظلہ
یہ تو میرے ساتھی معلوم ہوتے ہیں!
قیامت کے دن ساقی کوثر شافع محشر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حوض کوثر پر کھڑے اپنے مبارک ہاتھوں سے جام بھر بھر کر اپنے امتیوں کو پلا رہے ہوں گے۔
                  سبحان اللہ! میدان محشر کی شدید گرمی میں پانی کا مل جانا، اور وہ بھی حوض کوثرجو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ لذیز اور کستوری سے زیادہ خوشبودار ہو گا، کتنی بڑی سعادت ہے۔ پھر اس سے بڑھ کر سعادت یہ ہے کہ امام الانبیا ء حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خود پلانے والے ہوں گے۔
         ستاروں سے زیادہ روشن آبخوروں اور پیالوں کو بھر بھر کرآپ اپنی امت کے آنے  والے گروہوں کو پیش فرما رہے ہوں گے، کہ اچانک آپ  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دیکھیں گے کہ دور سے کچھ لوگ آ رہے ہیں۔ انہیں دیکھتے ہی آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم خوش ہو جائیں گے۔، اور ان کو پانی پلانے کی تیاری میں لگ جائیں گے، اور فرمائیں گے:
         اصحابی اصحابی میرے ساتھی آ رہے ہیں، میرے ساتھی آ رہے ہیں۔
جب وہ لوگ قریب پہنچیں گے تو ان کے اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان پردہ حائل ہو جائے گا۔ آپ شدت اشتیاق سے فرمائیں گے:
               اصحابی اصحابی  اے اللہ یہ تو میرے ساتھی تھے، کہاں چلے گئے۔اللہ تعالٰی فرمائیں گے:

میرے پیغمبر آپ نہیں جانتے  کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد آپ کے پہنچائے ہوئے دین میں کیا کیا بدعات جاری کر دیں؟ جس دین کو آپ نے انتہائی جانفشانی اور محنت سے پہنچایا تھا، ان ظالموں نے اس دین کا نقشہ ہی بگاڑ دیا۔ اس لیئے یہ آج آپ کے ہاتھوں سے جام کوثر پینے سے محروم کر دیئے گئے۔
اللہ تعالٰی کی طرف سے یہ جواب سن کرآپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی شدید نفرت کا اظہار فرمائیں گے۔ اور کہیں گے:
دور ہو جاؤ وہ لوگ جنہوں نے میرے بعد میرے دین کو تبدیل کر دیا۔
مزید آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ: میں اپنے بھائی عیسٰی علیہ السلام کی طرح  بارگاہ الٰہی میں یہ بھی عرض کروں گا:
ترجمہ:  کہ اے اللہ !جب تک میں ان کے اند ر رہاان کی نگرانی کرتا رہا۔اور جب تو نے مجھے اپنےپاس بلالیا، تو تو ہی ان کی خبر رکھنے والا ہے، اور تو ہی ہر چیز سے با خبر ہے۔   


نتائج:

1۔قیامت اور حوض کوثر کے حالات۔        
2۔بدعات کرنے والوں کا انجام بد۔
3۔ علم غیب خاصہ ء خداوندی ہے۔
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
تحقیق و پیشکش: سید مجاہد گیلانی کوئٹہ پاکستان 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں